بلوچستان حکومت کاسی ٹی ڈی کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ، وفاق سے گرانٹ کا دعویٰ

Published On 22 August,2025 07:57 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے سی ٹی ڈی کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مستحکم بنانے کے لیے وفاقی حکومت دس ارب روپے کی گرانٹ دے گی، وفاقی حکومت یہ رقم غیر ترقیاتی گرانٹ کے طور پر دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ، سی ٹی ڈی کو مزید مستحکم بنانے سے قیام امن میں مدد ملے گی۔