بلوچستان حکومت کا این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں، ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

Published On 26 August,2025 01:08 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات اجاگر کریں گے، وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور شمولیت کو اہمیت دینا ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سب کی کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق میں ہے۔