حافظ آباد: موٹرسائیکل سوار 3 دوست نہرمیں گرگئے، دو جاں بحق

Published On 06 September,2025 10:54 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکل سوار 3 دوست نہر میں گر گئے ، دو جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ہیڈ ساگر کے مقام پر جھنگ برانچ نہر میں آیا ، جہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان 23 سالہ خضر طاہر کی لاش نکال لی گئی اور 17سالہ طیب کی لاش کی تلاش جاری ہے، زندہ بچ جانے والے 20 سالہ محمد کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے جاں بحق خضر طاہر محکمہ ریونیو کے افسر طاہر قانگو کا بیٹا اور محلہ اسلام پورہ کا رہائشی تھا، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں فضا سوگوار ہے۔