لاہور: (دنیا نیوز) بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے انڈین ہائی کمیشن کے مراسلہ کے بعد اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروز پور ڈاؤن سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمےالرٹ ہیں، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سرحد پر لگائی باڑ سیلاب سے متاثر، 90 بارڈر پوسٹیں ڈوب گئیں
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ1لاکھ15ہزارکیوسک، خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ2لاکھ5ہزارکیوسک ہے، قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ2 لاکھ66 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کابہاؤ73ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ پر1لاکھ12ہزار کیوسک، سائفن پر1 لاکھ14ہزارکیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 44 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا 1 لاکھ بہاؤ 22 ہزار کیوسک ہے۔
دریائےستلج میں گنڈاسنگھ والاکےمقام پرپانی کابہاؤ3لاکھ19ہزارکیوسک، سلیمانکی کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 42 ہزار کیوسک، پنجند ہیڈورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔