خانیوال :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے خانیوال میں بارش سے تھانہ سٹی کی چھت گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق محرر کا کمرا زمین بوس ہوگیا، کمرے میں موجود محرر اور عملہ محفوظ رہا، لیکن کمرے میں موجود سامان اور ضروری دستاویزات کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی عمارت کو خالی کروا لیا گیا ،بارش سے کمرہ زمین بوس ہوگیا، واقعہ کے وقت محرر اور عملہ خوش قسمتی سے وہاں موجود نہ ہونے سے بڑے حادثے سے بچ گیا۔
دوسری جانب تھانہ سٹی کے گرنے والے کمرے کے دوسری طرف حوالاتیوں کی بیرک بھی ہے۔