کراچی میں بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کر دیا

Published On 08 September,2025 08:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں بعض نجی سکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

شہر قائد کے علاقے صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی، اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی باران رحمت کا نزول ہوا، بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔