اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نےنور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔
کیس کی سماعت 12 ستمبر جمعہ کو ہوگی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ اسی بنچ نے برقرار رکھا تھا جس کے خلاف 10 جولائی کو نظرثانی دائر ہوئی تھی۔