9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب

Published On 12 September,2025 11:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ، مغلپورہ اور دیگر دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔