لاہور:(دنیا نیوز) عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ۔
کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کے دوران جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمہ کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے محفوظ کیا جسے کچھ وقت قبل سنایا گیا ہے۔
اپنے فیصلہ میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کو تیسرے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بھی بری کردیا جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چودھری کو دس دس سال قید اور خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالت نے میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال کی سزا سنا ئی، مقدمہ میں ملوث روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔