عظمیٰ بخاری کی تحریک انصاف کے غنڈوں کی طرف سے صحافی پر تشدد کی مذمت

Published On 08 September,2025 06:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے غنڈوں کی طرف سے صحافی پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار جائیدادوں کا سوال پوچھنے پر دھمکیوں کے بعد یہ تو ہونا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تصویریں شئیر کرکے اکسایا گیا، پھر ایک منصوبہ بندی کے ساتھ یہ ہوا، ان غنڈوں کے حق میں بات کریں ورنہ سوشل میڈیا پر گالیاں اور پھر مار۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ نے اپنی موجودگی میں تشدد کروایا، ان غنڈوں کو سیاسی لوگ اور سیاسی جماعت ثابت کرنے پر بضد صحافیوں کو سلام۔