پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قرض میں ڈوبی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیشنل انٹرسٹ کیلئے پوری قوم کو داؤ پر لگایا، قوانین پر عملدرآمد ہونے سے ہی مسائل کا حل ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا کام عوام کی ذمہ داری کو نبھانا ہے، ایک وقت آئے گا جب مسائل حل ہو جائیں گے اور صرف قانون سازی ہو گی، بدقسمتی سے ہم اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھا سکے۔