پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

Published On 12 September,2025 06:18 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن ان کا پاسپورٹ بلاک ہے، علی امین گنڈاپور نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد درخواست دائر کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لیگل ٹیم نے بتایا کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔