اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیکیج پر اجلاس ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے خصوصی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اہداف جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
اجلاس میں وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز، وزیر مملکت برائے ریلوے، معاون خصوصی طارق باجوہ شریک ہوئے۔
سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانی، آئی ٹی، ایف بی آر، فنانس، وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں اور سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔