سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 کا اعلان

Published On 13 September,2025 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 کا اعلان کر دیا گیا۔

اعلان کے مطابق 16 اکتوبر کو سپریم کورٹ بار کے انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 29 ستمبر کو جمع ہوں گے۔

4 اکتوبر کو امیدواران کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، نئی منتخب باڈی 3 نومبر کو چارج سنبھالنے گی۔

شیڈول چیئرمین الیکشن بورڈ سپریم کورٹ بار ذولفقار عباس نقوی نے جاری کیا۔