اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم 15 ستمبر کو دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شریک ہوں گے ، سربراہی اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سربراہی اجلاس قطر پر اسرائیل کے حملوں اور فلسطین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مظالم کے تناظر میں بلایا گیا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے پر بات ہوگی۔
او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اور اعلی حکومتی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے، سربراہی اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا۔
علاوہ ازیں وزرائے خارجہ اجلاس میں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔