آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

Published On 13 September,2025 10:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کیلئے موسم کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل مطلع ابرآلود، دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں چند روز تک موسم خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔