کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں وقفے وقفے سے تیزبارش ہوئی، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوئی۔
سرجانی اور ناگن چورنگی میں پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ایوب گوٹھ پل اورلاسی گوٹھ پرملیرندی کا پانی اوور فلو ہوگیا، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، تھڈوڈیم بھرنے کے بعد لیاری اور ملیر ندیاں بپھرگئیں۔
نشتر بستی، عیسیٰ نگری سمیت پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا، تھڈو ڈیم کا پانی موٹروے ایم 9 سے ٹکرا گیا، حیدرآباد جانے والے ٹریک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
سہراب گوٹھ حسن منان کالونی اور گلشن اقبال میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا، کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، قائم مقام کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔