کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج رات گئے سے کل پورا دن موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشیں بھی ہوسکتی ہیں، امید ہے کہ ہوا کا یہ شدید کم دباؤ آج رات دو بجے سے کل پورا دن بارشیں برسا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام حالات میں ستمبر میں ہوا کا شدید کم دباؤ عموماً نہیں بنتا، یہ سسٹم کتنی بارشیں برسائے یا ایسے ہی نکل جائے اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔