اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک قرار دیدیا۔
جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے جب کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے مختلف نظاموں اور آبادی میں تیز اضافے کی وجہ سے پاکستان کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پہلے بھی خطرناک سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے آئندہ سال بارشوں کی شدت بائیس فیصد زیادہ ہوگی۔