لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں نایاب طوطوں کے تحفظ اور غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی۔
پالیسی کے تحت گھروں میں طوطے پالنے والوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن عدنان ورک کے مطابق رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے، رجسٹریشن کے بعد ہر طوطے کو ایک رنگ پہنایا جائے گا جس پر اس کا نمبر درج ہوگا۔
عدنان ورک کے مطابق جو شہری گھروں میں شوقیہ طوطے رکھتے ہیں انہیں بھی اپنے پرندوں کی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن کے مطابق گھریلو سطح پر بریڈنگ کرنے والوں اور دکانوں پر پرندے فروخت کرنے والوں کو الگ الگ کیٹگریز میں رجسٹر کیا جائے گا۔