حسان نیازی کی ملٹری کورٹ سے سزا سے متعلق اعتراضی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 20 September,2025 12:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ سے دی گئی سزا کے حوالے سے تفصیلات لینے کی اعتراضی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 23 ستمبر کو حسان نیازی کی ملٹری کورٹ سے دی گئی سزا کے حوالے سے تفصیلات لینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے ابتدائی طور پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا تاہم اب معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔