مریم نواز نے چھت گرنے سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

Published On 20 September,2025 10:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھت گرنے سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

 

مریم نواز شریف کا حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جس میں خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں۔

پنڈی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم میں گھر کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ماں اور بیٹا بچوں کو اکیڈمی کے اوقات میں ٹیوشن پڑھا رہے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی۔

ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ٹیچر سمیت کئی طلبہ ملبے تلے دب گئے، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔