پشاور: (عامر جمیل) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں زمین کا ریکارڈ مکمل طور پر سینٹرلائزڈ کر دیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈ، ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اب شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل کی فرد صوبے کے ہر سروس ڈیلیوری سینٹر سے حاصل کر سکیں گے، پہلے زمین کا ریکارڈ صرف متعلقہ ضلع یا تحصیل تک محدود تھا۔
سینٹرلائزڈ لینڈ ریکارڈ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے بعد تمام ریکارڈ ایک ہی نظام میں منتقل کر دیا گیا ہے، حکومتی اقدام سے شہریوں کو فرد کے حصول میں درپیش مشکلات ختم ہو جائیں گی۔