اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ ججز کی سکیورٹی واپس لیتے ہوئے ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس بلا لیے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز بھی جاری کردیا۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔