اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ ہم نےبانی پی ٹی آئی کوکوئی ڈیل آفرنہیں کی۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ کچھ ججزنےمیڈیا کواپنی آڈینس سمجھ لیا ہے، آئینی معاملات میں،میں نہ مانوں نہیں چلے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نےبھی جسٹس طارق جہانگیری سےمتعلق واضح کردیا ہے، اُن کی ڈگری منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔
وزیر مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کا ناکام ترین جلسہ ہو گا، تحریک انصاف مقبول جماعت نہیں رہی اور نہ ہی ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر کی۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان خود سے ہی باتیں کرکے ڈیل دے رہے ہیں، حکومت ڈیل دے گی نا ڈھیل، فیئرٹرائل کے تمام تقاضے پورے ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق مقدمات بنے ہیں۔