پشاور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو مثبت اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں نئے دور کی نوید ہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کو مثبت اور تاریخی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی پاک فوج کی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے، امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار شخصیت قرار دینا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، وزیراعظم کے دورۂ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کا مؤقف موثر انداز میں پیش کیا۔