خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزرا نے استعفیٰ دے دیا

Published On 30 September,2025 04:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزرا نے استعفیٰ دے دیا۔

صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا۔

صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ نے بھی استعفیٰ تحریری طور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرا کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہت پہلے سے ہٹانا چاہتے تھے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں دونوں وزرا سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔