وزیراعلیٰ کے پی نے عاقب اللہ خان، فیصل ترکئی کے استعفوں کی منظوری دے دی

Published On 30 September,2025 10:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی کے استعفوں کی منظوری دے دی۔

ترجمان فراز مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دونوں وزرا کو 7 ماہ پہلے ہی ناقص کارکردگی سے آگاہ کر دیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دونوں وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزرا نے استعفیٰ دے دیا

فراز مغل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی کو وزارت سے فارغ کیا گیا۔

ترجمان فراز مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو علیمہ خان کے اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کا پتہ چل گیا تھا، علیمہ خان کو سہولت کاری اسٹیبلشمنٹ فراہم کر رہی ہے۔