اسلام آباد: بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں تیز، ایک سال کے دوران 3811 گرفتار

Published On 03 October,2025 01:36 pm

اسلام آباد: (حریم جدون) وفاقی دارالحکومت میں بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں، ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 811 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 12 ستمبر 2025 تک کی مدت میں گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور مخنث شامل ہیں، مجموعی گرفتار افراد میں 2 ہزار 35 مرد، 1703 خواتین جبکہ 73 مخنث شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 787 رہی جبکہ "قلندرہ جات" کی مد میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 24 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ اسلام آباد میں بھیک مانگنے کے رجحان پر قابو پایا جا سکے۔