پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

Published On 04 October,2025 05:49 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) این ڈی ایم اے نے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے،دریائے جہلم،راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی موسلاد اور ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اِسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ابیٹ آباد، بنوں، بونیر میں بھی بادل برسیں گے۔

حکام نے مزید بتانا تھا کہ کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بارش متوقع ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ کے واقعات کا خدشہ ہے، شہریوں کو اِس حوالے سے انتباہ جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے پلوسہ سر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہونے سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔