راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا ملاقاتوں کے لئے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
فہرست فوکل پرسن سینیٹر علی ظفر کی جانب سے بھجوائی گئی جس میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی، سینیٹر حامد خان، سلمان اکرم راجا بانی سے ملاقات کے لئے آئیں گے۔
وکلا علی عمران، نیاز اللہ نیازی، قانون دان علی اعجاز بٹر، مبشر اعوان کا نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔