اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کےرہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم اہم مقدمہ ہے،بانی کا حکم ہےہم نے پیچھےنہیں ہٹنا۔
وفاقی دارالحکومت میں بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ کل بانی پی ٹی آئی سےدوران سماعت گفتگوہوئی تھی،26ویں آئینی ترمیم نےعدالتی نظام کونقصان پہنچایا۔
اُنہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کےخلاف منصوبہ تھا،ہم نے پہلے ہی کہا تھا اِس ترمیم کے بعد عدلیہ ختم ہوجائےگی،ہم نےاستدعا کی تھی26ویں ترمیم کےخلاف سماعت کولائیودکھایا جائے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج ہماری لائیوسٹریمنگ کی درخواست منظورہوئی ہے، 26ویں آئینی ترمیم اہم مقدمہ ہے،بانی کا حکم ہےہم نے پیچھےنہیں ہٹنا۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی جدوجہد جاری رکھےگی، نومئی کیس،صرف دوپولیس اہلکارگواہ پیش کیےگئے۔