پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

Published On 07 October,2025 06:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کےمبینہ اغوا کے معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نےصنم جاوید کےمبینہ اغواء سےمتعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نےسول آفیسرز میس کےگیٹ پرتعینات پولیس اہلکاروں کےبیانات قلم بند کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کےحصول کیلئےمتعلقہ ادارے سےدرخواست کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیش رفت کا امکان ہے، تفتیشی ٹیم نےمقدمہ درج کرنےوالی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی قلمبند کیا۔

علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مدعی خاتون وکیل نےآفیسرزمیس کےسامنے سےصنم جاوید کےمبینہ اغواکا مقدمہ درج کرایا۔