مذہبی جماعت کے احتجاج میں بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں: فیصل کامران

Published On 11 October,2025 06:53 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت لاہور میں پرتشدداحتجاج کررہی ہے، مذہبی جماعت کے احتجاج میں سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اُنہوں نے دورانِ گفتگو یہ انکشاف بھی یا کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں، ملک جب بھی ترقی کرتا ہے ایک پرتشدد گروہ سامنے آجاتا ہے، ہم نے کسی بھی موقع پر مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس اپنا کام کرتی رہے گی، پرتشدد مظاہرین نے تھانوں پر بھی حملے کیے،اس مذہبی جماعت کا غزہ معاملے پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔