افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کا لاہور میں ٹریننگ کیمپ

Published On 07 October,2025 02:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

بارش کے باعث کھلاڑیوں نے ان ڈور ٹریننگ کی، پاکستانی ٹیم کا کیمپ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا، قومی ٹیسٹ سکواڈ سے عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا گیا ،ضرورت پڑنے پر دونوں کھلاڑیوں کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔