لاہور: (دنیا نیوز) لاہور فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔
حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی، میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔