لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل یاسین ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا، شہزادہ روڈ پر2 نامعلوم افراد نے کھیت سے نکل کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، فائر کانسٹیبل یاسین کی ٹانگ میں لگا جس کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔