اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں کرپشن اور ناقص کارکردگی پر 5 افسروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے 4 سب انسپکٹرز اور ایل ڈی سی کو نوکری سے برخاست کیا ہے۔
برطرف ہونے والے اہلکار اور افسران اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں تعینات تھے۔