کرک:(دنیا نیوز) خیبرپختونحوا کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور دوکانسٹیبل شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ احمدی بانڈہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او ور دو کانسٹیبل موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہیں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب پولیس نے شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیں۔