لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گاؤں بیگو خیل سے ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس سے دونوں اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔
پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ حملہ آور فرار ہو گئے جس کے بعد ان کی لاشوں کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔