کوہستان کرپشن سکینڈل: چاروں ملزم مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published On 01 September,2025 05:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) 40 ارب کوہستان کرپشن سیکنڈل میں گرفتار 4 ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے چاروں ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

ملزمان میں بینک کیشئرمشرف، آڈیٹرجرنل آفس عالم زیب اور کنٹریکرز محمد شفیق اور گل رحمان پیش ہوئے، درخواست کی سماعت جج احتساب عدالت علی گوہر خان نے کی۔

نیب کی جانب سے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے چاروں ملزمان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب تفتیشی عنایت اللہ خان نے کہا کہ ملزمان کی کوہستان سکینڈل میں بینک اکاونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ملزمان سے کوہستان سکینڈل میں بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کے حوالے سے مزید تفتیش کرنا ہے۔

عنایت اللہ خان نے کہا کہ ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا ہے، ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے مزید بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کا سراغ مل چکا ہے۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔