کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی منگھوپیر اور کشمیر روڈ پر کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کے قریب کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں، کالعدم تنظیم کا سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، دہشتگرد کراچی میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔