بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار

Published On 30 August,2025 09:09 am

بنوں: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے گزشتہ رات تھانہ میریان پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے۔