کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سول لائنز میں چار سالہ بچی مائرہ مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق بچی مائرہ کو ہجرت کالونی سے اغوا کیا گیا، اغوا کاروں نے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا، پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کو بازیاب کرانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ بچی کو ہر صورت میں بازیاب کرایا جائے گا اور ملزموں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، بچی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔