پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے پشاور زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزموں سے 20 کروڑ روپے سے زائد رقم اور 6 کلو سونا برآمد کر لیا گیا، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزموں میں ظاہر شاہ، بلال منظور، جمال الدین، سعد خان، شاہد خان اور امیر علی خان شامل ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کو پشاور، مردان اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزموں کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔