کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

Published On 28 August,2025 06:50 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دانیال مسیح عرف ڈینی اور وارث مسیح عرف بابو کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دیگر دو ملزمان کی شناخت سید نظیر شاہ اور صابر عرف پوما کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں کے قبضے سے 4 پستول، 10 چھینے گئے موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے۔