اے این ایف نے 248 کلو منشیات پکڑ لی، 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

Published On 27 August,2025 09:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 248 کلو منشیات برآمد کر کے 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور چمن میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 240 کلوگرام ہیروئن، 6کلوگرام چرس، ایک کلو 500گرام آئس اور 990 نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔