کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا۔
وکیلِ صفائی خرم عباس کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی، معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خرم عباس پیش نہیں ہوسکتے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ 2 ستمبر مقرر کر دی، ساتھ ہی عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پولیس فائل کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ جیل حکام کو بھی ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔