شہر قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیرداخلہ کا نوٹس

Published On 27 August,2025 11:31 pm

کراچی:(دنیا نیوز)ملیر کے علاقے پیپری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جائے وقوع سے شواہد انتہائی باریک بینی سے اکٹھے کر کے آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس باہم اشتراک سے تفتیش اور تحقیقات کے عمل کو کامیاب بنائیں۔

ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ نے جائے وقوعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار متیروخان کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا، دو ملزمان 125 موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیےاو تکنیکی پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔