گلگت بلتستان کی چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

Published On 29 August,2025 02:50 am

چلاس: (دنیا نیوز) چلاس ہڈر کے سامنے گلگت بلتستان سکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں چلاس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ نے افسوس ناک واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کا تعاقب کرنے کا حکم دے دیا۔

سیکورٹی فورسز نے متعلقہ علاقے کا گھیراؤ کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے انتہائی بزدلانہ حملہ کیا۔